نئی سفر ی پابندی ہدایات کے تحت گرین کارڈ رکھنے والوں کوٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ آنے کی دی اجازت

Feb 19, 2017 01:09 PM IST | Updated on: Feb 19, 2017 01:09 PM IST

میونخ : ٹرمپ انتظامیہ کی نئی سفر ی پابندی سے متعلقہ ایگزیکٹو ہدایت کے تحت گرین کارڈ ہولڈر باشندوں اور امریکہ آنے کا پہلے ہی منصوبہ بنا چکے لوگوں کو امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ داخلی سلامتی امور کے وزیر جان کیلی نے یہ اطلاع دی۔ داخلی سلامتی امور کے وزیر جان کیلی نے بتایا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس سلسلے میں ایک سخت اور تفصیلی ہدایات جاری کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔ مجھے اس منصوبہ پر کام کرنے کا موقع ملا ہے خاص طور پر اس سلسلے میں کہ کوئی بھی باہر سے ہمارے ہوائی اڈے میں ہمیں دھوکہ دے کر داخل نہیں ہو سکتا۔

گرین کارڈ رکھنے والوں کوامریکہ آنے کی اجازت دینے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'یہ ایک اچھا خیال ہے اور جہاں تک ویزا کا سوال ہے، اگر وہ امریکہ آنے کے لئے تیار ہیں ، تو انہیں یہاں آنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اگر کوئی شخص طیارے میں ہے اور یہاں آنا چاہتے ہے ، تو انہیں ملک میں آنے کی اجازت دی جائے۔

نئی سفر ی پابندی ہدایات کے تحت گرین کارڈ رکھنے والوں کوٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ آنے کی دی اجازت

رائٹرز

خیال رہے کہ ٹرمپ نے اس سلسلے میں 27 جنوری 2017 کو ایک ایگزیکٹو ہدایت جاری کی تھی ، جس کے تحت سات ممالک ایران، عراق، لیبیا، سوڈان، صومالیہ، شام اور یمن کے شہریوں کے امریکہ میں داخلہ پر 90 دنوں کے لئے عارضی طور پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ وہیں شام کی غیر معینہ پابندی کو چھوڑ کر ان ممالک کے پناہ گزینوں کے معاملہ میں یہ پابندی 120 دنوں کے لئے تھی ، لیکن امریکہ کے ایک جج نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس حکم پر عارضی طور پر روک لگا دی تھی جس کے بعد اس کو نافذ کرنے کا عمل فی الحال روک دیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کو کہا تھا کہ وہ جلد ہی سفری پابندی سے متعلقہ ایگزیکٹو آرڈر پر 'مستقبل قریب میں تبدیلی کریں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز