دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوبکر بغدادی زندہ ہے ؟ الفرقان نامی تنظیم نے جاری کیا آڈیو ٹیپ

Sep 29, 2017 12:59 PM IST | Updated on: Sep 29, 2017 12:59 PM IST

رقہ : دنیا کی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوبکر بغدادی زندہ ہے ۔ اس کی تنظیم نے ایک آڈیو ٹیپ جاری کیا ، جس میں بغدادی اپنے بارے میں معلومات دے رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق داعش سے وابستہ الفرقان نامی تنظیم نے یہ آڈیو جاری کیا ہے۔ خیال رہے کہ روس کے اہلکاروں نے جون میں شام کے رقہ میں بغدادی کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا ۔ بتایا گیا تھا کہ روس کے فضائی حملہ میں بغدادی کی موت ہوگئی تھی ۔

بغدادی کا نیا ٹیپ 46 منٹ کا ہے۔ اس میں وہ اپنے حامی دہشت گردوں سے مخاطب ہے۔ ٹیپ میں وہ شمالی کوریا اور امریکہ کے ساتھ ساتھ موصل میں ہوئی لڑائی کا بھی ذکر کررہا ہے ۔ اس نے دعوی کیا ہے امریکہ روس کے سامنے کمزور پڑ رہا ہے۔ ادھر امریکہ کی خفیہ ایجنسی آڈیو ٹیپ کی جانچ کررہی ہے ۔ اہلکاروں نے ٹیپ کو جانچ کیلئے بھیج دیا ہے۔

دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوبکر بغدادی زندہ ہے ؟ الفرقان نامی تنظیم نے جاری کیا آڈیو ٹیپ

دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوبکر بغدادی ۔ فائل فوٹو

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بغدادی کی موت کی افواہ یا پھر اس کے زندہ ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔ سال رواں ہی شام کے ایک سرکاری ٹیلی ویزن نے بھی بغدادی کے مارے جانے کا دعوی کیا تھا۔ گزشتہ تین سال میں آٹھ سے زیادہ مرتبہ اس کے مارے جانے کا دعوی کیا گیا ہے ۔ حالانکہ سال 2014 کے بعد سے بغدادی کسی عوامی مقام پر نہیں دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز