نیو یارک ٹائمز نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بتایا دہشت گرد

Jul 13, 2017 05:29 PM IST | Updated on: Jul 13, 2017 05:29 PM IST

نیویارک : امریکہ کے ایک معروف اخبار نیو یارک ٹائمز نے یوگی آدتیہ ناتھ کو ہندو دہشت گرد بتایا ہے۔ سیاسی سیڑھیاں چڑھتا ایک فائربرانڈ ہندو پجاری کے عنوان سے شائع ایک مضمون میں یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ہندو یووا واہنی کا سرغنہ بتایا گیا ہے اور ہندو یووا واہنی کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

مضمون میں لکھا ہے کہ ہندوستان کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست میں ایک مہنت کو حکومت کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے، جس کی تقریریں نفرت پر مبنی ہوتی ہیں ۔ آدتیہ ناتھ کو زیادہ تر لوگ یوگی کہہ کر بلاتے ہیں۔ یوگی کی شناخت ایک مندر کے مہنت کے طور پر ہے۔

نیو یارک ٹائمز نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بتایا دہشت گرد

یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو

اخبار نے لکھا ہے کہ یوگی کی شناخت ایک ایسے مندر کے پجاری کی حیثیت سے ہے ، جو اپنی ملی ٹینٹ ہندتواودی روایت کے لئے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے مسلمان حکمرانوں کی طرف سے تاریخی غلطیوں کا بدلہ لینے کے لئے نوجوانوں کی ایک فوج (ہندو یوا واہنی ) بنائی ہے، جس کا مقصد دو ٹانگوں والے جانوروں (مسلمانوں) کی فصل کو روکنا ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ ایک انتخابی ریلی میں انہوں نے چلا کر کہا تھا کہ ہم سبھی مذہبی جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔

اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ ملک میں ترقی کی بات کہہ کر تین سال پہلے دہلی کے اقتدار پر قابض ہونے والے وزیر اعظم مودی کے ترقی کے ایجنڈے کی جگہ ہندوتو انے لے لی ہے۔ اخبار کے مطابق ہندوستان کو 'ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے کے لئے چلائی جارہی مہم نے مودی کی ترقی کے ایجنڈے کو ڈبو دیا ہے۔ ملک کے 17 کروڑ مسلمان اقتصادی اور سماجی حاشیہ پر چلے گئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز