نیوزی لینڈ افغانستان میں اپنے فوجیوں کی بڑھائے گا تعداد

Aug 25, 2017 11:48 AM IST | Updated on: Aug 25, 2017 11:48 AM IST

ویلنگٹن: امریکہ کے افغانستان میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے اعلان اور اپنے ساتھیوں سے بھی ایسا کرنے کی اپیل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے آج اپنے مزید تین فوجیوں کو افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ نے پیر کو افغانستان میں جدوجہد ختم کرنے کی اپنی حکمت عملی کا انکشاف کرتے ہوئے وہاں جنگ ختم کرنے کے لئے مزید فوجیوں کو بھیجے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے وزیر دفاع مارک مشیل نے اس سال کے آغاز میں شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) کے اصرار پر افغانستان میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کا اعلان کیا تھا۔ افغانستان میں سال 2001 سے ہی نیوزی لینڈ امریکی اتحادی افواج کا حصہ رہا ہے لیکن سال 2013 کے بعد نیوزی لینڈ نے اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنی شروع کر دی تھی۔

نیوزی لینڈ افغانستان میں اپنے فوجیوں کی بڑھائے گا تعداد

مسٹر مچل نے کہا کہ نیوزی لینڈ افغانستان میں استحکام اور بین الاقوامی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے آئندہ بھی اپنے ساتھیوں کا ساتھ دے گا۔ مزیدتین فوجیوں کو بھیجے جانے کے بعد اس مہم میں ہمارے فوجیوں کی تعداد 13 ہو جائے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز