لو میریج کے صرف چار دن بعد نئی نویلی دلہن نے کی خودکشی ، والدین شک کے گھیرے میں ، جانچ شروع

Feb 12, 2018 11:22 AM IST | Updated on: Feb 12, 2018 11:22 AM IST

حیدرآباد : لو میریج کے صرف چار دن بعد ایک نئی نویلی دلہن نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ حیدرآباد کے گوشہ محل میں پیش آیا۔23 سالہ نیلم اورعلاقہ ضیا گوڑہ کے رہنے والے 27 سالہ آکاش ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ان دونوں کا تعلق الگ الگ طبقات سے تھا جس کی وجہ سے لڑکی کے گھر والوں کو شادی پر اعتراض تھا۔اتنا ہی نہیں 9 ماہ قبل لڑکی کی منگنی کسی اور نوجوان سے کر دی گئی تھی۔

گھر والوں کی مخالفت کو دیکھتے ہوئے نیلم اور آکاش نے 7 فروری کو آریہ سماج مندر میں شادی کر لی۔شادی کے بعد وہ دونوں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنی حفاظت کی خواہش کی۔اس دوران لڑکی کے ماں باپ بھی پولیس اسٹیشن پہنچے اور انھوں نے شادی کی تائید کی اور کچھ نہ کہنے کا وعدہ کرکے اپنی بیٹی کو اپنے ساتھ گھر لے گئے۔

لو میریج کے صرف چار دن بعد نئی نویلی دلہن نے کی خودکشی ، والدین شک کے گھیرے میں ، جانچ شروع

علامتی تصویر

کل نیلم نے اپنے ماں باپ کے گھر میں باتھ روم میں پھانسی لگالی۔ سمجھا جاتا ہے کہ لو میریج توڑ نے اور جس لڑکے سے منگنی ہوئی تھی اسی سے شادی کیلئے ماں باپ کے دباؤ سے تنگ آکر نیلم نے خودکشی کی ہے، پولیس اس واقعے کی جانچ کر رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز