پاکستانی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی کی خبریں بے بنیاد: آصف

Mar 16, 2017 04:14 PM IST | Updated on: Mar 16, 2017 04:14 PM IST

اسلام آباد۔  پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ان رپورٹوں کو سرے سے مسترد کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی۔ یمن جنگ میں مدد کرنے کے لئے پاکستانی فوج کے جوانوں کو سعودی عرب میں تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق مسٹر آصف نے کل کہا کہ سعودی عرب یمن تنازعہ کے تناظر میں کسی بھی فوجی ملازم کو سعودی عرب نہیں بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے کہا، " ہماری پالیسی سعودی عرب۔ یمن تنازعہ میں شامل نہیں ہونے کی ہے۔ اگر اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے تو اس بارے میں ملک کی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ " خیال ر ہے کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی رپورٹیں تھیں کہ پاکستانی فوج کی بریگیڈ کو سعودی عرب بھیجا گیا ہے۔

پاکستانی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی کی خبریں بے بنیاد: آصف

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز