پاکستان میں سڑک حادثہ،9 افراد کی موت

اسلام آباد۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے برہان گاؤں کے نزدیک گرانڈ ٹرنک(جی ٹی) روڈ پر ایک وین کے پیڑ سے ٹکراجانے سے کم از کم نو لوگوں کی موت ہوگئی۔

Oct 14, 2017 05:58 PM IST | Updated on: Oct 14, 2017 05:58 PM IST

اسلام آباد۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے برہان گاؤں کے نزدیک گرانڈ ٹرنک(جی ٹی) روڈ پر ایک وین کے پیڑ سے ٹکراجانے سے کم از کم نو لوگوں کی موت ہوگئی۔ ’دنیا نیوز‘ نے چشم دید لوگوں کے حوالہ سے بتایا کہ وین کے ڈرائیور نے رفتار تیز ہونے کی وجہ سے اس پر اپنا کنٹرول کھودیا اور وہ سڑک کے کنارے پیڑ سے ٹکراگیا۔ اس حادثہ میں کم از کم نو لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر سات افراد زخمی ہوگئے،جنہیں راولپنڈی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وین میں سوار لوگ راولپنڈی سے پشاور جارہے تھے ۔ پولیس اور راحت ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ہلاک شدگان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

پاکستان میں سڑک حادثہ،9 افراد کی موت

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز