مکاؤ میں زبردست طوفان سے نو افراد کی موت

ہانگ کانگ۔ چین کے قبضہ والے خصوصی علاقہ مکاؤ میں کل آئے زبردست طوفان’ ہاٹو‘ کی زد میں آکر 9افراد کی موت اور کئی دیگر لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

Aug 24, 2017 04:51 PM IST | Updated on: Aug 24, 2017 04:51 PM IST

ہانگ کانگ۔  چین کے قبضہ والے خصوصی علاقہ مکاؤ میں کل آئے زبردست طوفان’ ہاٹو‘ کی زد میں آکر 9افراد کی موت اور کئی دیگر لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ مکاؤ کے سرکاری براڈ کاسٹر ٹی ڈی ایم نے بتایا کہ طوفان ہاٹو کی زد میں آکر کم از کم 9افراد کی موت اور کئی لاپتہ ہیں۔ یہ طوفان 1968کے بعد کا سب سے بڑا طوفان بتایا جارہا ہے جس کا وارننگ سگنل دس پوائنٹ تھا۔ راحت و بچاؤ مہم میں مصروف ایک اعلی افسر نے کہا کہ یہ شہر ایک ویران شہر نظر آتاہے جیسے جنگ کے بعد تباہی نظر آتی ہے۔

کل یہاں 200 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار پر ہوائیں چلی تھیں اور لوگوں کے گھر کاغذ کے ٹکڑوں کی طرح بکھرے ہوئے ہیں۔ گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں اکھڑ کر کئی میٹر دور جا کر گریں۔ یہاں کی سڑکوں پر چاروں طرف اکھڑے ہوئے درخت نظر آرہے ہیں، سڑکوں پر کافی پانی بھرا ہوا ہے ، اس طوفان کی وجہ سے پروازوں کو ملتوی کرنا پڑا او رتجارتی سرگرمیاں ٹھپ پڑ گئی ہیں۔ اس طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کئی عمارتوں کے اوپر ی حصے تاش کے پتوں کی طرح بکھرے ہوئے ہیں۔ شہر کے نصف سے زائد حصہ میں بجلی اور پانی کی سپلائی میں رخنہ پڑا ہے۔

مکاؤ میں زبردست طوفان سے نو افراد کی موت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز