بدعنوانی کے معاملہ میں نیتن یاہو سے پھر پوچھ گچھ

یروشلم۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے ایک بار پھر کرپشن الزامات کے تحت پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ اسرائیلی پولیس نے چھٹی بار اسرائیل کے وزیرا عظم نیتن یاہو سے کرپشن کے الزامات پر تفتیش کی ہے۔

Nov 20, 2017 03:28 PM IST | Updated on: Nov 20, 2017 03:28 PM IST

یروشلم۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے ایک بار پھر کرپشن الزامات کے تحت پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ اسرائیلی پولیس نے چھٹی بار اسرائیل کے وزیرا عظم نیتن یاہو سے کرپشن کے الزامات پر تفتیش کی ہے۔ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے افسر وزیر اعظم نیتن یاہو کے سرکاری رہائش یروشلم پہنچے اور ان سے پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر نیتن یاہو سے ریاست کے چیف پراسیکیوٹر اور اٹارنی جنرل اتھارٹی کے ساتھ چل رہے فراڈ کی تحقیقات کے معاملے میں کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ ہوئی۔

نیتن یاہو کو کرپشن الزامات کے تحت دو مقدمات کا سامنا ہے جن میں ان پر مختلف کاروباری شخصیات اور اداروں سے قیمتی تحائف لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم پر کرپشن کے الزامات عائد ہونے کے بعد سے اسرائیل میں ان کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بنجامن نیتن یاہو اپنے خلاف کرپشن کے الزامات کو اپنے مخالفین کی سازش قرار دیتے رہے ہیں۔

بدعنوانی کے معاملہ میں نیتن یاہو سے پھر پوچھ گچھ

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو، فائل فاٹو، تصویر رائٹرز

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز