ٹرین کی زد میں آکر 3 ہلاک، ایک زخمی– News18 Urdu

ٹرین کی زد میں آکر 3 ہلاک، ایک زخمی

اترپردیش میں ضلع دیوریا کے کھدودوں علاقے میں گورکھپور سے وارنسی جا رہی انٹر سٹی ایکسپریس کی زد میں آنے سے تین افراد ہلاک اور ایک عورت شدید طور پر زخمی ہوگئی۔

Jul 19, 2015 02:50 PM IST | Updated on: Jul 19, 2015 02:52 PM IST

دیوریا۔ اترپردیش میں ضلع دیوریا کے کھدودوں علاقے میں گورکھپور سے وارنسی جا رہی انٹر سٹی ایکسپریس کی زد میں آنے سے تین افراد ہلاک اور ایک عورت شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ دیوریا أبھٹنی ریلوے ڈویژن پر کل رات گئے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دھان کی بوائی کرکے ریل ٹریک کے کنارے سے گھر واپس لوٹ رہیں سرسنیا گاؤں کی رہنے والی کرن دیوی (24)، مینا (15) اور اروند (18) تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے ۔ ان لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس حادثہ میں شدید طور پر زخمی سمن (18) کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Loading...

ٹرین کی زد میں آکر 3 ہلاک، ایک زخمی
Loading...