آگ میں جھلسنے سے 12 لوگوں کی دردناک موت– News18 Urdu

آگ میں جھلسنے سے 12 لوگوں کی دردناک موت

اورنگ آباد: بہار میں اورنگ آباد ضلع کے داؤدنگر تھانہ حلقہ کے ترار گاؤں واقع ہری نگر ٹولا میں آج اچانک آگ لگ جانے سے تقریبا دس لوگوں کی جھلس کر موت ہو گئی

Apr 22, 2016 08:39 PM IST | Updated on: Apr 22, 2016 08:39 PM IST

اورنگ آباد: بہار میں اورنگ آباد ضلع کے داؤدنگر تھانہ حلقہ کے ترار گاؤں واقع ہری نگر ٹولا میں آج اچانک آگ لگ جانے سے تقریبا دس لوگوں کی جھلس کر موت ہو گئی۔

سب ڈویزنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجے کمار نے یہاں بتایا کہ ہری نگر ٹولا میں اچانک ایک گھر میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس آگ نے متعدد گھروں کو اپنی زد میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اندرا رہائش منصوبے کے تحت بنے ایک گھر کے صدر دروازے میں آگ لگی جس کی وجہ سے اس کے اندر سو رہے تقریبا دس افراد جھلس کر موت کی آغوش میں جا پہنچے۔

آگ میں جھلسنے سے 12 لوگوں کی دردناک موت

مسٹر کمار نے بتایا کہ اس گھر میں آج تلک کی تقریب تھی اور اس میں شامل ہونے آئے مہمان یہاں آرام کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گھر میں ایک ہی دروازہ تھا اور اس کے بند ہونے کی وجہ سے اس میں آرام کر رہے لوگوں کو آگ لگنے کے بعد بچ کر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور لاشوں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔