مغربی چمپارن میں شراب کے ساتھ بجلی محکمہ کے 2 ملازمین سمیت 3 گرفتار– News18 Urdu

مغربی چمپارن میں شراب کے ساتھ بجلی محکمہ کے 2 ملازمین سمیت 3 گرفتار

نیپال کی سرحد سے متصل بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے بالميكی نگر تھانہ علاقے سے سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے جوانوں نے کل رات گئے شراب کے ساتھ بجلی محکمہ کے دو ملازم سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے

Sep 04, 2016 10:59 AM IST | Updated on: Sep 04, 2016 10:59 AM IST

بگہا : نیپال کی سرحد سے متصل بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے بالميكی نگر تھانہ علاقے سے سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے جوانوں نے کل رات گئے شراب کے ساتھ بجلی محکمہ کے دو ملازم سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ہند۔نیپال سرحد کو جوڑنے والے گنڈک ڈیم پر گشت کے دوران ایس ایس بی کے جوانوں نے دو موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو 10 بوتل نیپالی شراب کے ساتھ گرفتار کر لیا۔گرفتار لوگوں میں اسی تھانہ علاقے کے رہنے والے محکمہ بجلی کے ملازمین بھوشن پرساد عرف ششی بھوشن اور اشوک کمار مہتو کے علاوہ منا بھگت شامل ہیں۔

مغربی چمپارن میں شراب کے ساتھ بجلی محکمہ کے 2 ملازمین سمیت 3 گرفتار

ذرائع نے بتایا کہ فورس کے جوانوں نے گرفتار لوگوں کو شراب کے ساتھ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے بعد تینوں کو جیل بھیجنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Loading...

Loading...