نتیش کے تین بار وزیر اعلی بننے پر کاٹ ڈالی تین انگلیاں، پڑھیں اب کیا کرنے والا ہے ان کا یہ جنونی فین؟– News18 Urdu

نتیش کے تین بار وزیر اعلی بننے پر کاٹ ڈالی تین انگلیاں، پڑھیں اب کیا کرنے والا ہے ان کا یہ جنونی فین؟

نوادہ۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے سب سے بڑے چہیتے وپرستارہونے کا دعوی کرنے والے انل شرما عرف علی بابا نے وزیر اعلی سے ملاقات کر اپنے گاؤں میں دیہی بینک کی شاخ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Jan 02, 2016 01:43 PM IST | Updated on: Jan 02, 2016 01:45 PM IST

نوادہ۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے سب سے بڑے چہیتے وپرستارہونے کا دعوی کرنے والے انل شرما عرف علی بابا نے وزیر اعلی سے ملاقات کر اپنے گاؤں میں دیہی بینک کی شاخ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شرما نے ای ٹی وی / نیوز 18 کو بتایا کہ وزیر اعلی نے گاؤں میں بینک کی شاخ کھولنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اگر ان کے گاؤں میں دیہی بینک کی شاخ نہیں کھولی گئی تو وہ اپنی ساری جائیداد بیچ کر بینک کی شاخ کھلوانے کے لیے وزیر اعلی راحت فنڈ میں ساری رقم ڈال دیں گے۔

نتیش کے تین بار وزیر اعلی بننے پر کاٹ ڈالی تین انگلیاں، پڑھیں اب کیا کرنے والا ہے ان کا یہ جنونی فین؟

Loading...

غور طلب ہے کہ انل شرما عرف علی بابا وزیر اعلی نتیش کمار کے ایسے چہیتے ہیں جو ان کے تین بار وزیر اعلی بننے کی خوشی میں تینوں بار اپنی تین انگلیوں کو کاٹ کر گوريا بابا پر چڑھا چکے ہیں۔ علی بابا نے بتایا کہ نہ ہی ان کی بیوی زندہ ہے اور نہ ہی کوئی اولاد ہی ہے۔ وہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے بہت بڑے فین ہیں۔

جہان آباد کے گھوسی تھانا علاقہ  کے بینا رہائشی انل شرما کا کہنا ہے کہ بینک کی شاخ کھولنے کا مطالبہ انہوں نے لوگوں کی سہولت کے مدنظر کیا ہے۔

وزیر اعلی اپنے آبائی گاؤں کلیان بگها ماں پرمیشوری دیوی کی چھٹی برسی میں شامل ہونے گئے تھے تبھی انل شرما نے ان سے ملاقات کر گاؤں میں بینک کی شاخ کھولنے کی مانگ کی۔

 

Loading...