سات لوگوں کی موت کے ذمہ دار ڈرائیور ارجن کشیپ کو 30برس کی سزا– News18 Urdu

سات لوگوں کی موت کے ذمہ دار ڈرائیور ارجن کشیپ کو 30برس کی سزا

ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کی ایک عدالت نے آج ٹرک ڈرائیور ارجن کشیپ کو سات بے گناہ لوگوں کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الگ الگ معاملات میں 30 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Dec 21, 2015 11:26 PM IST | Updated on: Dec 21, 2015 11:26 PM IST

ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کی ایک عدالت نے آج ٹرک ڈرائیور ارجن کشیپ کو سات بے گناہ لوگوں کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الگ الگ معاملات میں 30 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ سا ت اگست 2013 کو ملزم ارجن کشیپ ایک ٹرک لے کر شہر کے مصروف ترین علاقے میں داخل ہوگیا تھا ۔ اس نے کئی لوگوں کو ٹکر ماردی تھی۔ حادثے میں سات لوگوں کی موت ہوگئی تھی جب کہ دو درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے تھے۔

سات لوگوں کی موت کے ذمہ دار ڈرائیور ارجن کشیپ کو 30برس کی سزا

ملزم کسی دوسرے شخص کا ٹرک لے کر بھاگا تھا ۔ اآج اس معاملے میں عدالت نے ملزم کو تیس سال کی قید کی سزا سنائی ۔ اس معاملے میں مجسٹریٹ نے یہ واضح کیا ہے کہ ملزم کو تیس سال تک جیل میں رکھا جائے گا۔

Loading...