ارتھی پر بیٹھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچا امیدوار، کہا :عوام کامیاب بنائیں ، نہیں تو میری موت کی دعوت میں آئیں– News18 Urdu

ارتھی پر بیٹھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچا امیدوار، کہا :عوام کامیاب بنائیں ، نہیں تو میری موت کی دعوت میں آئیں

گورکھپور : اتر پردیش کے بستی ضلع میں پنچایت انتخابات کی سرگرمیوں کے درمیان امیدواروں نے عوام کو لبھانے کا نایاب اور انوکھا طریقہ ڈھونڈنا شروع کر دیا ہے۔

Oct 03, 2015 10:49 PM IST | Updated on: Oct 04, 2015 12:32 AM IST

گورکھپور : اتر پردیش کے بستی ضلع میں پنچایت انتخابات کی سرگرمیوں کے درمیان امیدواروں نے عوام کو لبھانے کا نایاب اور انوکھا طریقہ ڈھونڈنا شروع کر دیا ہے۔ سینئر لیڈران جہاں اپنے امیدوار کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں، وہیں کچھ ایسے بھی امیدوار ہیں جو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران طاقت کی نمائش کی جگہ پر ارتھی پر بیٹھ کر اور دیگر طریقوں سے عوام کے درمیان جانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ریاست بھر میں پنچایت انتخابات کی سرگرمیان اپنے عروج پر ہیں۔ جہاں کابینی وزیر راج كشور سنگھ کے بیٹے دیویندر پرتاپ سنگھ اپنے والد کی مقبولیت کا فائدہ اٹھانے کیلئے اپنی قسمت آزما رہے ہیں، تو وہیں لوکیش دھوبی نے نئے انداز میں پرچہ نامزدگی داخل کرکے لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کی ہے ۔

ارتھی پر بیٹھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچا امیدوار، کہا :عوام کامیاب بنائیں ، نہیں تو میری موت کی دعوت میں آئیں

لو کش دھوبی نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے ایک ارتھی سجائي اور ارتھی پر بیٹھ کر پورے شہر میں گھومتے ہوئے ڈی ایم آفس پہنچے اور پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ لوکیش دھوبی نے کہا کہ میں گزشتہ 15 سالوں سے عوام کے درمیان میں ہوں، لیکن عوام نے انہیں اب تک ایک مرتبہ بھی کامیاب نہیں بنایا ہے۔ میں مسلسل کئی بار انتخابات ہارتا آ رہا ہوں۔ عوام تو اس مرتبہ ووٹ دے کر کامیاب بنائے ،یا نہیں تو میری موت کے بھوج میں آکر کھانا کھائے۔

Loading...

Loading...