تیستاسیتلواڈ کے گھر او ردفاتر پر سی بی آئی کے چھاپے

سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ اور ان کے شوہر جاوید آنند کے ممبئی میں واقع گھر، دفاتر او ر کئی ٹھکانوں پر چھاپے

Jul 14, 2015 03:00 PM IST | Updated on: Jul 14, 2015 03:31 PM IST
تیستاسیتلواڈ کے گھر او ردفاتر پر سی بی آئی کے چھاپے

>مبئی: غیر ملکی مالی تعاون منضبط کرنے سے متعلق قانو ن(ایف سی آر اے) کی مبینہ خلاف ورزی کے معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) نے سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ اور ان کے شوہر جاوید آنند کے ممبئی میں واقع گھر، دفاتر او ر کئی ٹھکانوں پر آج چھاپے مارے۔  سی بی آئی کے ایک ترجمان نے  بتایا کہ سی بی آئی نے رجسٹریشن کے بغیر اور وزارت داخلہ کی اجازت لئے بنا غیر ممالک سے رقم حاصل کرکے ایف سی آر اے کی خلاف ورزی کرنے پر سب رنگ کمیونی کیشن اینڈ پبلشنگ پرائیویٹ لمٹیڈ کی ڈائریکٹر محترمہ سیتلواڈ، مسٹر آنند، غلام محمد اور کچھ نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

Loading...

Loading...