دیوریا: بے قابو کار نے بھیڑ کو روندا ، 6 ہلاک ، 12 زخمی– News18 Urdu

دیوریا: بے قابو کار نے بھیڑ کو روندا ، 6 ہلاک ، 12 زخمی

اتر پردیش کے دیوریا ضلع میں پیر دیر شام کو ایک سڑک حادثہ میں 6 لوگوں کی دردناک موت ہو گئی جبکہ اس حادثے میں 12 دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

Apr 19, 2016 09:19 AM IST | Updated on: Apr 19, 2016 09:19 AM IST

اتر پردیش کے دیوریا ضلع میں پیر دیر شام کو ایک سڑک حادثہ میں 6 لوگوں کی دردناک موت ہو گئی جبکہ اس حادثے میں 12 دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

حادثہ گوری مارکیٹ تھانہ علاقے کے پنہنا گاؤں کے قریب پیش اس وقت پیش آیا ، جب سڑک کنارے لوک رقص دیکھ رہی  بھیڑ میں ایک بے قابو کار گھس گئی اور لوگوں کو روند ڈالا ۔ اس حادثے میں 6 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ اس حادثے میں شدید زخمی 12 افراد کو گورکھپور کے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ اس درمیان پولس نے  دو نوجوانوں کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا  ہے۔

دیوریا: بے قابو کار نے بھیڑ کو روندا ، 6 ہلاک ، 12 زخمی

Loading...

Loading...