شیوراج کے وزیر کی پھسلی زبان ، عامر جیسے ناچنے گانے والے لوگ ملک چھوڑ بھی دیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا– News18 Urdu

شیوراج کے وزیر کی پھسلی زبان ، عامر جیسے ناچنے گانے والے لوگ ملک چھوڑ بھی دیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا

ساگر: مدھیہ پردیش کے پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر گوپال بھارگو نے فلم اداکار عامر خان کو جم کر نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اگر ان جیسے دو چار ناچنے والے اور گلوکارملک چھوڑ کرچلیں بھی جائیں تو اس سے ملک کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Nov 28, 2015 09:25 PM IST | Updated on: Nov 28, 2015 09:26 PM IST

ساگر: مدھیہ پردیش کے پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر گوپال بھارگو نے فلم اداکار عامر خان کو جم کر نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اگر ان جیسے دو چار ناچنے والے اور گلوکارملک چھوڑ کرچلیں بھی جائیں تو اس سے ملک کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

یہاں ایک میلے میں مہمان خصوصی مسٹربھارگو سے جب میڈیا نے عامرخان کے اس بیان پر سوال کیا جس میں گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے کنبہ کو ملک میں غیر محفوظ ہونے کی بات کہی تھی تو مسٹربھارگو نے تلخ الفاظ میں اس اداکار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عامرخان نے جوکچھ بھی کہااس پر کئی لوگ بول چکے ہیں ۔عامر خان ناچنے گانے والے اداکار ہیں اگر ان جیسے دو چارلوگ ملک چھوڑ کرچلے جائیں تو سوا سو کروڑ کی آبادی والے ملک ہندوستان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

شیوراج کے وزیر کی پھسلی زبان ، عامر جیسے ناچنے گانے والے لوگ ملک چھوڑ بھی دیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا

مسٹر بھارگو نے عامر خان کو نصیحت دیتے ہوئے کہاکہ یہ ملک فلم نہیں ہے جہاں ہر طرح کے ڈائیلاگ چلیں گے ۔ وہ ملک چھوڑ کر جانا چاہیں تو چلے جائیں اور رہنا ہے تو شوق سے رہیں ان کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی ۔ عامر نے بہت پیسہ کما لیا ہے انہوں نے کئی باڈی گارڈ لگا رکھے ہیں مزید لگانا چاہیں تو لگا لیں۔

مسٹر بھارگو نے کہاکہ جو ملک کی سرحدوں پر ہیں،خاص کر کشمیرمیں ہیں اوردہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں رہ رہے ہیں وہ بھی ملک چھوڑنے کی بات نہیں کہتے ہیں۔ چند مشہور لوگ جو پیسے والے ہیں ایسے لوگ اپنے مادروطن کے بارے میں بہت کچھ بول دیتے ہیں وہ ایسے ناچنے گانے والے لوگوں کے لئے اس سے زیادہ کچھ نہیں بولنا چاہتے۔

Loading...