بہار ریاستی حج کمیٹی نے صوبہ کے سبھی اضلاع میں شروع کی حج بیداری مہم– News18 Urdu

بہار ریاستی حج کمیٹی نے صوبہ کے سبھی اضلاع میں شروع کی حج بیداری مہم

پٹنہ ۔ زیادہ سے زیادہ لوگ حج کے فرائض انجام دے سکیں، اس کے لیے بہار حج کمیٹی کی جانب سے کئی سطح پر تیاری کی گئی ہے۔

Jan 10, 2017 06:58 PM IST | Updated on: Jan 10, 2017 06:58 PM IST

پٹنہ ۔ زیادہ سے زیادہ لوگ حج کے فرائض انجام دے سکیں،  اس کے لیے بہار حج کمیٹی کی جانب سے کئی سطح پر تیاری کی گئی ہے۔ عازمین حج کے پاسپورٹ بنوانے سے لیکر ان کی درخواستیں بھرنے کا کام حج کمیٹی خود کررہی ہے۔ وہیں تمام ضلعوں میں حج بیداری مہم بھی مسلسل چلائی جا رہی ہے۔ بہار میں 10 ہزار سے زیادہ حج کا کوٹا ہے لیکن کوٹہ کے مطابق عازمین، حج پر نہیں جا پاتے ہیں۔ اس مسئلہ سے نپٹنے کے لئے بہار ریاستی حج کمیٹی پورے صوبہ میں حج بیداری مہم چلا رہی ہے۔

عازمین کے پاسپورٹ بنوانے سے لیکر لوگوں کے درمیان حج بیداری کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ حج کمیٹی کے سی ای او راشد حسین نے بتایا کہ اس سال کوٹہ کے مطابق لوگ حج پر جائیں گے۔ بہار سے جانے والے عازمین حج کےلئے پاسپورٹ بنوانا ایک مسئلہ رہا ہے۔ حج کمیٹی کی جانب سے صوبہ کے تمام ضلعوں کے ڈی ایم اور ایس پی کو اس معاملے میں تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے وہیں محکمہ داخلہ کی جانب سے بھی ضلع انتظامیہ کو اس کے متعلق سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

بہار ریاستی حج کمیٹی نے صوبہ کے سبھی اضلاع میں شروع کی حج بیداری مہم

بہار ریاستی حج کمیٹی کے سی ای او راشد حسین

حج کمیٹی نے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ پاسپورٹ بنوانے اور پولیس ویریفیکیشن میں کہیں بھی کسی بھی طرح کی مشکل پیش آئے تو حج کمیٹی سے رجوع کیا جائے۔ حج کمیٹی کے مطابق اس سال کمیٹی کا مقصد ہر حال میں حج کے کوٹہ کو پورا کرنا ہے۔

Loading...

Loading...