غیر قانونی بندوق ساز فیکٹری کا پردہ فاش ، تین افراد گرفتار– News18 Urdu

غیر قانونی بندوق ساز فیکٹری کا پردہ فاش ، تین افراد گرفتار

شیوہر : بہار میں ضلع شیوہر کے ترياني تھانہ علاقہ میں راجاڈيهہ گاؤں سے پولس نے کل دیر رات کو غیر قانونی بندوق ساز فیکٹری کا پردہ فاش کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

Feb 24, 2016 01:22 PM IST | Updated on: Feb 24, 2016 01:22 PM IST

شیوہر : بہار میں ضلع شیوہر کے ترياني تھانہ علاقہ میں راجاڈيهہ گاؤں سے پولس نے کل دیر رات کو غیر قانونی بندوق ساز فیکٹری کا پردہ فاش کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولس سپرنٹنڈنٹ سوپنا سی میس رام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولس نے خصوصی مہم چلا کر راجاڈيهہ گاؤں سے غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے۔

غیر قانونی بندوق ساز فیکٹری کا پردہ فاش ، تین افراد گرفتار

پولس نے غیر قانونی گن فیکٹری سے 24 بیرل، دو غیر مکمل مقامی کٹا، ایک بلیٹ ، رائفل کی کچھ گولیوں کے ساتھ تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کثیر مقدار میں ہتھیار بنانے کے سامان بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

محترمہ سوپنا سی میس رام نے بتایا کہ گرفتار لوگوں سے پولس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Loading...

Loading...