اعظم گڑھ کے خداداد پورمیں فساد فرقہ پرست طاقتوں کی منظم سازش کا نتیجہ : جمعیۃ علما– News18 Urdu

اعظم گڑھ کے خداداد پورمیں فساد فرقہ پرست طاقتوں کی منظم سازش کا نتیجہ : جمعیۃ علما

اعظم گڑھ ، نظام آباد کے خدا داد پورمیں فرقہ وارانہ تشدد پر جمعیۃ علما نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئےمسلمانوں سے صبر وتحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

May 17, 2016 08:20 PM IST | Updated on: May 17, 2016 08:20 PM IST

اعظم گڑھ : نظام آباد کے خدا داد پورمیں فرقہ وارانہ تشدد پر جمعیۃ علما نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئےمسلمانوں سے صبر وتحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ جمعیۃ علما لکھنؤ یونٹ کے صدر سید محمد وزین نے کہا کہ حالیہ فساد فرقہ پرست طاقتوں کی منصوبہ بند سازش کا لازمی نتیجہ ہے، جس میں ایک مخصوص طبقے کے لوگوں کو خسارہ اٹھانا پڑاہے۔

لکھنؤ میں ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سید وزین نے اس خیال کا اظہار بھی کیا کہ جیسے جیسے الیکشن قریب آئے گا ، فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے اس طرح کے فسادات کی کوششیں کی جائیں گی۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ رد عمل کی بجائے صبر و تحمل سے کام لیں۔

اعظم گڑھ کے خداداد پورمیں فساد فرقہ پرست طاقتوں کی منظم سازش کا نتیجہ : جمعیۃ علما