لالو نے کیا اشارہ، بہار انتخابات کے بعد سیاست سے لے لیں گے ریٹائرمنٹ– News18 Urdu

لالو نے کیا اشارہ، بہار انتخابات کے بعد سیاست سے لے لیں گے ریٹائرمنٹ

گیا :راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے منگل کو گیا کی ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ اس مرتبہ کا الیکشن ان کے کیریئر کا آخری الیکشن ہے۔

Oct 07, 2015 12:34 AM IST | Updated on: Oct 07, 2015 12:34 AM IST

گیا :راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے منگل کو گیا کی ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ اس مرتبہ کا الیکشن ان کے کیریئر کا آخری الیکشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کے انتخابات ان کے لئے کسی آزادی کی جنگ سے کم نہیں ہیں۔ جس طرح 1995 میں فرقہ وارانہ طاقتوں کو روک کر انہوں نے بہار میں حکومت بنائی تھی، اس مرتبہ بھی فرقہ وارانہ طاقتوں کو بہار آنے سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1995 کی طرح ہی اس مرتبہ بھی بہار میں فرقہ وارانہ طاقتوں کے خلاف اور مهاگٹھ بندھن کے حق میں ہوا چل رہی ہے۔

لالو نے کیا اشارہ، بہار انتخابات کے بعد سیاست سے لے لیں گے ریٹائرمنٹ

لالو نے ووٹروں کو نصیحت دی کہ وہ ان کے ساتھ مل کر ہی فرقہ وارانہ طاقتوں کو بہار میں آنے سے روک سکتے ہیں۔ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےلالو نے کہا کہ بہار کا الیکشن دہلی کے اقتدار میں بھی تبدیلی لاتی ہے۔ جب دو پسماندہ جمع ہوئے تو بی جے پی جنگل راج قرار دے رہی ہے۔ انہوں نے فرقہ وارانہ جماعتوں سے بچنے کی نصیحت کی ہے۔