دلتوں کو کتا کہہ کر ذلیل کر نے والے بی جے پی کے لیڈروں کو کھدیڑنے کی ضرورت : میرا کمار– News18 Urdu

دلتوں کو کتا کہہ کر ذلیل کر نے والے بی جے پی کے لیڈروں کو کھدیڑنے کی ضرورت : میرا کمار

موتیہاری: کانگریس کی سینئر لیڈر اور سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر دلت مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ اس پارٹی کے لیڈر ان دلتوں کا موازنہ کتے سے کرتے ہیں جنہیں بہار سے کھدیڑدینے کی ضرورت ہے۔

Oct 27, 2015 12:17 AM IST | Updated on: Oct 27, 2015 12:17 AM IST

موتیہاری: کانگریس کی سینئر لیڈر اور سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر دلت مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ اس پارٹی کے لیڈر ان دلتوں کا موازنہ کتے سے کرتے ہیں جنہیں بہار سے کھدیڑدینے کی ضرورت ہے۔

محترمہ کمار نے اریراج کے سومیشور ناتھ ہائی اسکول کے میدان میں گووندگنج اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار برجیش کمار پانڈے کے حق میں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلتوں کے موزانہ کتے سے کرنا ہماری خود داری پر سخت چوٹ ہے اور دلتوں کو اس انتخاب میں اپنی طاقت دکھا کر بی جے پی کو بہار میں کراری شکست دینی چاہئے. انہوں نے خواتین، دلتوں اور نوجوانوں سے کانگریس کو مضبوط کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اسی پارٹی نے ملک کو سینچا ہے جس سے ملک ایک ہرا بھرا درخت بنا ہے۔ اس درخت کی جڑیں زمین میں ہیں تو اوپری سرا آسمان کو پہنچا ہوا ہے۔

دلتوں کو کتا کہہ کر ذلیل کر نے والے بی جے پی کے لیڈروں کو کھدیڑنے کی ضرورت : میرا کمار

لوک سبھا کی سابق اسپیکرنے کہا کہ بی جے پی ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے میں لگی ہے. اس پارٹی سے کبھی ملک کا بھلا نہیں ہو سکتا۔ انتخابی ریلی میں کانگریس جنرل سکریٹری سی پی جوشی، پردیش کانگریس صدر اشوک چودھری اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا ۔

Loading...

Loading...