وزیر اعظم مودی کا تیکھا وار ، میری ریلی میں امنڈے بہاریوں کو نتیش نے کہا بکاو– News18 Urdu

وزیر اعظم مودی کا تیکھا وار ، میری ریلی میں امنڈے بہاریوں کو نتیش نے کہا بکاو

گوپال گنج : بہار کے گوپال گنج کے داناپور میں وزیر اعظم مودی نے مهاگٹھ بندھن پر تیکھا وار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مودی کو گالی دیتے دیتے تھک گئے ہیں تو اب بہاریوں کو گالی دینے لگے ہیں۔

Oct 30, 2015 01:32 PM IST | Updated on: Oct 30, 2015 01:32 PM IST

گوپال گنج : بہار کے گوپال گنج کے داناپور میں وزیر اعظم مودی نے مهاگٹھ بندھن پر تیکھا وار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مودی کو گالی دیتے دیتے تھک گئے ہیں تو اب بہاریوں کو گالی دینے لگے ہیں۔ مودی نے کہا کہ نتیش بابو کہتے ہیں کہ مودی کی ریلی میں لوگ پیسے دے کر بلائے جاتے ہیں۔ کیا یہ بہاریوں کی توہین نہیں ہے؟

ریلی میں امنڈتی بھیڑ سے کافی خوش مودی نے پوچھا کہ کیا یہ بھیڑ پیسہ دے کر بلائی گئی ہے۔ کیا یہ بہاریوں کی توہین نہیں ہے؟ مودی نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ یاد کیجئے کس طرح گوپال گنج کو جنگل راج میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دبئی میں مجھے گوپال گنج اور سیوان کے زیادہ تر لوگ ملے۔ انہیں کس نے مجبور کیا کہ وہ پیٹ پالنے کے لئے بہار چھوڑ کر باہر چلے گئے۔

وزیر اعظم مودی کا تیکھا وار ، میری ریلی میں امنڈے بہاریوں کو نتیش نے کہا بکاو

مودی نے آر جے ڈی کے سربراہ لالو یادو پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ لالو یادو جیل جانے سے پہلے اپنے بیٹوں کو رکن اسمبلی بنانا چاہتے ہیں اور اپنا کاروبار بیٹوں کو سونپنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آپ نے ہم پر لوک سبھا انتخابات میں بھروسہ کیا ، کیا آپ کو گزشتہ 16 ماہ میں کبھی سنا کہ کوئی گھوٹالہ ہوا ہے۔ ہم بہار میں بھی ایسی ہی حکومت بنائیں گے۔ ان لیڈروں کے گھر بھرنے کام بند ہونا چاہئے۔

مودی نے کہا کہ نتیش کمار نے وعدہ کیا تھا کہ بدعنوان کے گھروں میں اسکول کھولے جائیں گے۔ کتنے بدعنوان کے گھر میں اسکول کھولے گئے۔ انہوں نے طنز یہ انداز میں کہا کہ نتیش کمار کے وزیر کیمرے کے سامنے بہار کو فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے ، ان کا گھر ضبط کیا گیا کیا؟

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ الیکشن صرف حکومت بنانے کے لئے نہیں بلکہ یہ بہار سے گھوٹالے بازوں کو بھگانے کے لئے ہے۔