شادی سے انکار کرنے پر رشتہ دار نے لڑکی کو قتل کیا– News18 Urdu

شادی سے انکار کرنے پر رشتہ دار نے لڑکی کو قتل کیا

مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ایک نوجوان نے شادی سے انکار کرنے پر نویں کلاس کی ایک طالبہ کو قتل کردیا۔

Aug 13, 2015 07:02 PM IST | Updated on: Aug 13, 2015 07:02 PM IST

ساگر : مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ایک نوجوان نے شادی سے انکار کرنے پر نویں کلاس کی ایک طالبہ کو قتل کردیا۔ ملزم لڑکی کا رشتہ دار بتایاجاتا ہے۔نریاولی تھانہ کے ذرائع کے مطابق جروآکھیڑا گاوں میں رہنے والے لکشمن پٹیل کی نویں کلاس میں زیرتعلیم بیٹی پشپا بدھ کی شام کو اسکول سے واپس آرہی تھی ۔ تبھی ملزم نے اجے پٹیل نے اس چاقو مارکر قتل کردیا۔ لڑکی کے رشتہ داراوں کا الزام ہے کہ ملزم اجے ان کی بیٹی سے شادی کرنے کے لئے دباؤ بنا رہا تھا۔ اس نے انکار کرنے پر انکی بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی اور ان کے منع کرنے پر اس نے لڑکی کو قتل کردیا۔پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ ملزم واردات کے بعد سے فرار ہے۔

Loading...

شادی سے انکار کرنے پر رشتہ دار نے لڑکی کو قتل کیا
Loading...