نایاب مثال : جمیلہ خاتون گزشتہ 16 سالوں سے منارہی ہیں چھٹھ کا تہوار– News18 Urdu

نایاب مثال : جمیلہ خاتون گزشتہ 16 سالوں سے منارہی ہیں چھٹھ کا تہوار

موتیہاری : ہندوستان میں گنگا جمنی تہذیب اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جڑیں کافی مضبوط ہیں۔ ہندو مسلمانوں کے تہوار عید اور رمضان میں شانہ بشانہ نظر آتے ہیں تو مسلمان دیوالی ، نوراتری اور چھٹھ میں بلا جھجھک شریک ہوتے ہیں۔ اس کی ایک تازہ مثال بہار کے گوپال گنج ضلع میں دیکھنے کو ملی ہے۔

Nov 18, 2015 12:12 AM IST | Updated on: Nov 18, 2015 12:12 AM IST

موتیہاری : ہندوستان میں گنگا جمنی تہذیب اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جڑیں کافی مضبوط ہیں۔ ہندو مسلمانوں کے تہوار عید اور رمضان میں شانہ بشانہ نظر آتے ہیں تو مسلمان دیوالی ، نوراتری اور چھٹھ میں بلا جھجھک شریک ہوتے ہیں۔ اس کی ایک تازہ مثال بہار کے گوپال گنج ضلع میں دیکھنے کو ملی ہے۔

گوپال گنج کے بینکٹھ پور اور تھاوے ڈویژن میں کئی مسلم خاندانوں کی خواتین چھٹھ کا برت رکھتی ہیں۔ یہ خواتین پورے رسم و رواج کے ساتھ چھٹھ کا تہوار مناتی ہیں۔ چھٹھ کے گیت گاتی ہیں اور پوجا کی رسم اور پرساد بنانے کے لئے مٹی کے چولہے بھی کی بناتی ہیں۔

نایاب مثال : جمیلہ خاتون گزشتہ 16 سالوں سے منارہی ہیں چھٹھ کا تہوار

بینکٹھ پور ڈویژن کے سرسا گاؤں میں تقریبا نصف درجن مسلم کنبہ گزشتہ کئی سالوں سے چھٹھ مناتا آ رہا ہے۔ سرسا گاؤں کی جمیلہ خاتون نے ای ٹی وی / نیوز 18 کو بتایا کہ انہوں نے چھٹھ ماں سے بیٹے کی منت مانگی تھی اور منت پوری ہونے کے بعد گزشتہ 16 سالوں سے مسلسل چھٹھ پوجا کرتی ہیں۔

جمیلہ اور ان کی ماں شیرول خاتون کے مطابق ان کی ساری منتیں پوری ہو گئیں، لہذا مذہب سے قطع نظر یہ لوگ دھوم دھام سے چھٹھ کا تہوار مناتی آ رہی ہیں۔ جمیلہ خاتون کے مطابق چھٹھ پوجا کرنے میں ان کا کنبہ ، مسلم سماج سمیت ہندو سماج کا بھی مکمل تعاون حاصل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سرسا گاؤں میں تقریبا 50 مسلم خاندان ہیں ، جہاں 250 سے زیادہ لوگ رہتے ہیں۔ جمیلہ سے متاثر ہوکر گاؤں کی دیگر خواتین بھی چھٹھ کا تہوار دھوم دھام سے مناکر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک نایاب مثال پیش کررہی ہیں۔

بینکٹھ پور کے علاوہ تھاوے ڈویژن کے سبيا گاؤں کی نسرت جهاں، نور جہاں اور سويا خاتون بھی چھٹھ کا تہوار روایتی طریقے سے منا رہی ہیں۔ اس گاؤں کی تینوں مسلم خواتین پہلی بار چھٹھ پوجا کر رہی ہیں، جبکہ اس گاؤں کی نشا خاتون اپنے شوہر حسام الدین انصاری کے تعاون سے گزشتہ کئی سالوں سے چھٹھ کا تہوار مناتی ہوئی آرہی ہیں۔