اس گاؤں کا نام اور پتہ بتانے میں لوگوں کو آتی ہے شرم– News18 Urdu

اس گاؤں کا نام اور پتہ بتانے میں لوگوں کو آتی ہے شرم

اودھم سنگھ نگر۔ ضلع اودھم سنگھ نگر میں ایک ایسا گاؤں ہے جس کا نام اور پتہ بتانے میں گاؤں کے مقامی لوگوں کو شرم آتی ہے۔

Sep 21, 2015 01:29 PM IST | Updated on: Sep 21, 2015 01:31 PM IST

اودھم سنگھ نگر۔ ضلع اودھم سنگھ نگر میں ایک ایسا گاؤں ہے جس کا نام اور پتہ بتانے میں گاؤں کے مقامی لوگوں کو شرم آتی ہے۔ وہیں گاؤں کے بے روزگار نوجوان جب روزگار کی تلاش میں کہیں ملازمت مانگنے جاتے ہیں تو گاؤں کا نام اور پتہ سن کر ان کا مذاق بھی اڑایا جاتا ہے۔ لہذا اب گاؤں کے لوگ ریاستی اور مرکزی حکومت سے اپنے گاؤں کا نام تبدیل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گاؤں جھگڑپوری، پوسٹ آفس جھگڑ پوری، تحصیل گدرپور اور ضلع اودھم سنگه نگر ... جی ہاں سننے میں یہ آپ کو عجیب لگ رہا ہوگا لیکن گدرپور کے جھگڑپوری گاؤں کا یہ پورا پتہ ہے اوردو ہزارلوگوں کی آبادی والے اس گاؤں میں صرف 4 لوگ ہی گریجویٹ ہیں۔

اس گاؤں کا نام اور پتہ بتانے میں لوگوں کو آتی ہے شرم

اس گاؤں کے مقامی لوگ جب کسی کو گاؤں کا یہ پتہ بتاتے ہیں تو لوگ ان کا مذاق اڑاتے ہیں اور تو اور جب گاؤں کے بے روزگار نوجوان کسی فیکٹری میں ملازمت مانگنے جاتے ہیں تو ان کے گاؤں کے ایڈریس کی بنیاد پر زیادہ تر جگہوں پرانہیں باہر کا راستہ دکھا دیا جاتا ہے۔

لہذا گاؤں کے پردھان اور مقامی لوگ اب ریاستی اور مرکزی حکومت سے اپنے گاؤں کا نام تبدیل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اودھم سنگه نگر کے ضلع مجسٹریٹ کا بھی یہ کہنا ہے کہ اگر جھگڑپوری گرام سبھا کی کھلی میٹنگ میں گاؤں کا کوئی دیگر نام طے کرکے گرام پردھان ضلع مجسٹریٹ دفتر میں تجویز بنا کربھیجتے ہیں تو ضلع مجسٹریٹ انتظامیہ کی سطح پر کوشش کر کے گاؤں کا نام بدلوانے کی کوشش کریں گے۔

Loading...