اسپتال سے قیدی فرار، چار پولیس جوان معطل– News18 Urdu

اسپتال سے قیدی فرار، چار پولیس جوان معطل

بہار میں شیوہر ضلع کے صدر اسپتال سے آج ایک قیدی پولیس کی نظر سے بچ کر فرار ہوگیا۔

Jul 20, 2015 02:38 PM IST | Updated on: Jul 20, 2015 02:53 PM IST

شیوہر۔ بہار میں شیوہر ضلع کے صدر اسپتال سے آج ایک قیدی پولیس کی نظر سے بچ کر فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ قیدی مکیش پاٹھک پچھلے ایک سال سے ایک معاملے میں شیوہر جیل میں بند تھا۔ کچھ دن قبل اس کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اسے علاج کے لئے صدر اسپتال لایا گیا تھا جہاں سے آج وہ پولیس جوانوں کی نظر بچاکر فرار ہوگیا ۔مفرور مکیش پاٹھک پر قتل، لوٹ اور اغوا کے کئی معاملے ریاست کے مختلف اضلاع کے کئی تھانوں میں درج ہیں۔ مفرور قیدی جرائم پیشہ شخص سنتوش جھا کا قریبی ہے۔ اس دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ شیو کمار جھانے معاملے میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں چار پولیس جوانوں کو معطل کردیا۔ مفرور قیدی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اسپتال سے قیدی فرار، چار پولیس جوان معطل
Loading...