خاندانی تنازعہ سے پریشان خاتون نے خودکشی کی– News18 Urdu

خاندانی تنازعہ سے پریشان خاتون نے خودکشی کی

بہار میں ضلع بھوجپور کے ادونت نگر تھانہ کے ادونت نگر فتح پٹی ٹولہ میں خاندانی تنازعہ سے تنگ آکر ایک خاتون نے کل شب گلے میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی

Jul 11, 2015 02:48 PM IST | Updated on: Jul 11, 2015 02:49 PM IST

خاندانی تنازعہ سے پریشان خاتون نے خودکشی کی

 بہار میں ضلع بھوجپور کے ادونت نگر تھانہ کے ادونت نگر فتح پٹی ٹولہ میں خاندانی تنازعہ سے تنگ آکر ایک خاتون نے کل شب گلے میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی، پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بھوجپور کے ادونت نگر فتح پٹی ٹولہ کے رہنے والے اروند سنگھ کی بیوی ریکو دیوی (38) خاندانی جھگڑے کی وجہ سے پریشان تھی، جس سے تنگ آکر اس نے کل رات گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔ ذرائع نے بتایا کہ پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔