فیروز آباد میں بے قابو ٹرک نے رقص کر رہے باراتيوں کو روندا ، 11 ہلاک– News18 Urdu

فیروز آباد میں بے قابو ٹرک نے رقص کر رہے باراتيوں کو روندا ، 11 ہلاک

فیروز آباد میں ایک شادی کی تقریب اس وقت ماتم میں تبدیل ہو گئی جب ایک بے قابو ٹرک نے رقص کر رہے باراتيوں روند ڈالا ۔ اس حادثے میں 11 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔

Mar 12, 2016 10:16 AM IST | Updated on: Mar 12, 2016 10:16 AM IST

فیروز آباد میں ایک شادی کی تقریب اس وقت ماتم  میں تبدیل ہو گئی جب ایک بے قابو ٹرک نے رقص کر رہے باراتيوں روند ڈالا ۔ اس حادثے میں 11 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔

بتایا جاتا ہے کہ معاملہ کل شام اس وقت پیش آیا جب  جب شمالی تھانہ علاقے کے نیا بائی پاس پر ایک بارات نکل رہی تھی، باراتی رقص کر رہے تھے ، تبھی ایک بے قابو ٹرک نے رقص کر رہے باراتيوں روند دیا ۔ باراتيوں کو کو روندتا ہوا ٹرک درخت سے جا ٹکرایا ۔ حادثے میں بینڈ والوں سمیت 11 افراد کی موت ہو گئی ۔ جبکہ 15 باراتي زخمی ہو گئے ، جن کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔

فیروز آباد میں بے قابو ٹرک نے رقص کر رہے باراتيوں کو روندا ، 11 ہلاک

زخمیوں کو ایس این میڈیکل کالج ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔ مہلوکین میں براتيوں کے ساتھ بینڈ والے اور راہگیر بھی شامل ہیں ۔  ان میں تین کی شناخت ہوگئی ہے

Loading...

Loading...