وياپم گھوٹالے سے وابستہ 300 فائلیں الماری میں بند ، قتل کے ڈر سے سرکاری بابو لاپتہ

گوالیا: مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں ایک سرکاری بابو ونود پانڈے کو اپنی جان کا خوف ستا رہا ہے ۔

Jul 18, 2015 02:14 PM IST | Updated on: Jul 18, 2015 02:15 PM IST
وياپم گھوٹالے سے وابستہ 300 فائلیں الماری میں بند ، قتل کے ڈر سے سرکاری بابو لاپتہ

گوالیار: مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں ایک سرکاری بابو ونود پانڈے کو اپنی جان کا خوف ستا رہا ہے ۔  اس سرکاری بابو کا دعوی ہے کہ  ویاپم  سے وابستہ 300 سے زیادہ فائلیں اس کے  قبضے میں ہیں ۔  ریکارڈ غائب کرنے کے الزام میں ونود پانڈے کو سسپینڈ کیا جا چکا ہے اور پولیس کو اس کی تلاش ہے ۔

ونود کمار پانڈے فی الحال روپوش ہو گیا ہے ۔ پانڈے نے میڈیا کو دئے ایک انٹرویو میں اپنی جان کو خطرہ بتایا ہے ۔  پانڈے کا دعوی ہے کہ اس کے قبضے والی الماری میں تقریبا 300 اساتذہ کے بھرتی گھوٹالے سے وابستہ دستاویز ہیں ۔  سرکاری بابو نے کہا کہ 'میں پولیس کے ساتھ ہی فرضی واڑہ میں شامل لوگوں کے اہل خانہ  کے ڈر سے بھی بھاگ  رہا ہوں، کیونکہ اہل خانہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر میں نے ریکارڈ سونپ دیا تو وہ اس کا قتل کر دیں گے ۔

اساتذہ کی بھرتی کا ریکارڈ ضبط کرنے کے لئے اٹیر ایس ڈي ایم ڈی کے شرما نے پولیس کے ساتھ ونود کمار پانڈے کے گھر پر چھاپہ مارا ، لیکن پانڈے نے پولیس اور انتظامیہ کے حکام کو چکمہ دیدیا ۔  گھر پر ہونے کے باوجود انہوں نے افسران کو نرسنگ ہوم میں داخل ہونے کی اطلاع دی ۔  حکام نے نرسنگ ہوم کی تلاشی لی ۔ اسی دوران پانڈے گھر سے فرار ہو گیا ۔

Loading...

Loading...