کپل شرما کے شو پر نہیں پہنچا کوئی بھی سلیبریٹی ، منسوخ کرنی پڑی شوٹنگ

Mar 24, 2017 12:41 PM IST | Updated on: Mar 24, 2017 12:41 PM IST

ممبئی : کپل شرما کی مشکلیں کم ہوتی نظر نہیں آرہی ہیں۔ ٹیم ممبر کے بعد اب بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی شو میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔سنیل گروور کے ساتھ جنگ ​​کے بعد اب کپل کے شو کو سہارا دینے کی ذمہ داری راجو شریواستو، احسان قریشی اور سنیل پال نے اٹھائی ہے ۔ مگر شو میں جب سلیبریٹی ہی نہ آئے ، تو کپل شرما بھی کیا کریں گے۔

میڈیا میں چل رہی خبروں کے مطابق شو میں بالی ووڈ سے سلیبریٹی کے نہ آنے کی وجہ سے کپل شرما کو شو کینسل کرنا پڑا۔

کپل شرما کے شو پر نہیں پہنچا کوئی بھی سلیبریٹی ، منسوخ کرنی پڑی شوٹنگ

خیال رہے کہ یہ پورا معاملہ اس وقت شروع ہوا تھا جب آسٹریلیا سے واپس لوٹتے وقت طیارہ میں کپل نے سنیل گروور کو جم کر گالیاں دیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق کپل نے اتنی شراب پی رکھی تھی کہ نشے میں ہی انہوں نے سنیل کو اپنا جوتا تک پھینک کر مار دیا۔ اس سب کے بعد روٹھنے منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

بات یہاں تک پہنچ گئی کہ سنیل، چندن پربھاکر اور علی اصغر نے کپل کا شو کرنے سے انکار کر دیا۔ منوج واجپئی اور تاپسي پنوں والے ایپی سوڈ کی شوٹنگ کرتے وقت کپل سیٹ پر ہی رو دیے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کپل کتنے ٹیم ممبر کو منانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز