شمالی کوریا کے خلاف فی الحال جنگ کی ضرورت نہیں: امریکہ

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کے خلاف جنگ کرنے کا منصوبہ نہیں بنا رہا ہے کیونکہ وہ (شمالی کوریا) نے اپنے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں اب تک ایسے موڑ پر نہیں پہنچا ہے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔

Sep 12, 2017 04:43 PM IST | Updated on: Sep 12, 2017 04:43 PM IST

اقوام متحدہ۔  اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کے خلاف جنگ کرنے کا منصوبہ نہیں بنا رہا ہے کیونکہ وہ (شمالی کوریا) نے اپنے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں اب تک ایسے موڑ پر نہیں پہنچا ہے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔ محترمہ ہیلی نے کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف ایک نئی پابندی کو منظور کئے جانے کے بعد کہا ’’اگر شمالی کوریا اپنے ایٹمی پروگرام کو بند کرنے کے لئے تیارہوجاتا ہے تو وہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکتا ہے‘‘۔ اگر یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ امن سے رہ سکتے ہیں، تو دنیا کے دیگر ممالک بھی اس کے ساتھ امن سے رہیں گے‘‘۔

انہوں نے کہا، ’ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان مضبوط تعلقات کے بغیر آج کی تجویز کی منظوری ممکن نہیں تھی‘‘۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل نے اتفاق رائے سے شمالی کوریا پر ٹیکسٹائل برآمدات اور خام تیل کی برآمدات پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے ۔ سلامتی کونسل نے یہ نئی پابندی شمالی کوریا کے کئے گئے چھٹے اور طاقتور ایٹمی ٹیسٹ کی وجہ سے لگائی گئی ہے ۔

شمالی کوریا کے خلاف فی الحال جنگ کی ضرورت نہیں: امریکہ

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز