قطرنے اپنے شہریوں اور غیرملکیوں کے فریضہ حج کی ادائیگی پر لگائی روک

Jul 30, 2017 09:46 PM IST | Updated on: Jul 30, 2017 09:46 PM IST

دوحہ : خلیجی ریاست قطر کے محکمہ امورنے قطری شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو سال 2017ء کے فریضہ حج کی ادائی سے محروم کردیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قطری محکمہ مذہبی امور کی ویب سائیٹ پر آن لائن حج درخواستوں کی وصولی اور رجسٹریشن کا سلسلہ بند ہے تاہم عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کی بندش کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی حکومت نے واضح کیا تھا کہ قطر کے عازمین حج سوائے قطری ایئرلائن کے کسی بھی دوسرے ملک کی پرواز کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کرسکتے ہیں۔سعودی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کے ساتھ سیاسی اور سفارتی کشیدگی کےباوجود قطری عازمین حج کو خوش آمدید کہا جائے گا اور انہیں دیگر عازمین حج کی طرح ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

قطرنے اپنے شہریوں اور غیرملکیوں کے فریضہ حج کی ادائیگی پر لگائی روک

واضح رہے کہ سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد شروع ہوچکی ہے لیکن قطر سے ابھی تک کسی ایک شخص کی بھی اس مقصد کے لیے آمد نہیں ہوئی ہے۔ایک سعودی عہدہ دار کا کہنا ہے کہ قطر نے اپنے شہریوں کے حج پر جانے پر پابندی عاید کردی ہے لیکن اس نے ابھی تک اس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز