عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ مسترد

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ کو آ ج یہاں ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔

Oct 24, 2017 09:08 PM IST | Updated on: Oct 24, 2017 09:08 PM IST

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ کو آ ج یہاں ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن کی کارروائی معطل کرنے سے متعلق عمران خان کی استدعا بہر حال مسترد کردی گئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی طرف سے قابل ضمانت وارنٹ معطل کئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنا غیرمناسب تھا۔ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹس کے خلاف دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے کی جس نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر کارروائی کے لیے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 7 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے جب یہ موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار نہیں تو پھر ناقابل ضمانت وارنٹ کے ساتھ الیکشن کمیشن کی کارروائی کو بھی معطل کیا جائےتواس استدعا کو عدالت نے مسترد کر دیا۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 12 اکتوبر کو توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمران خان کو 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ مسترد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان: فائل فوٹو۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ 14 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 25 ستمبر کو دوبارہ طلب کیا تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز