ایم سی ڈی الیکشن : دہلی گیٹ سے عاپ امیدوار ریاض الدین کی عوامی پریشانیاں دور کرنے کی یقین دہانی

Apr 17, 2017 09:28 PM IST | Updated on: Apr 17, 2017 09:28 PM IST

نئی دہلی : دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں حلقہ دہلی گیٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار چودھری ریاض الدین نے آج سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ چھتہ لال میاں اوردیگر علاقوںکادورہ کرکے اپنے حق میں ووٹ مانگے۔ اس موقع پر انہوںنے لوگوں سے ملاقات کرکے ان کی پریشانیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ وہ جیتنے کے بعد ہمیشہ کی طرح عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ عوام نے جگہ جگہ امیدوار ریاض الدین کا پھولوں کا ہار پہناکر زبردست استقبال کیا۔

انہوںنے ایک عوامی میٹنگ کا بھی انعقاد کیا جس میں اہل علاقہ نے پورے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے عام آدمی پارٹی کے امیدوار چودھری ریاض الدین کو ووٹ دینے اوران کی بھرپور حمایت کرنے کا عہدکیا۔ ریاض الدین نے کہا کہ کانگریس کے مقامی کونسلر نے شکست تسلیم کرلی ہے۔چوں کہ وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے عوام کے بنیادی سہولتوں کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔

ایم سی ڈی الیکشن : دہلی گیٹ سے عاپ امیدوار ریاض الدین کی عوامی پریشانیاں دور کرنے کی یقین دہانی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز