جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تعلیمی سیشن 18 ۔ 2017 کیلئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد فارم ہوئے جمع

May 25, 2017 10:47 PM IST | Updated on: May 25, 2017 10:47 PM IST

نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تعلیمی سیشن 2017۔18 کے اندراج کے لئے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ امیدواروں کا رجسٹریشن ہو چکا ہے۔ یہ اطلاع میڈیا کو آرڈینیٹر ڈاکٹر صائمہ سعید نے جاری ایک ریلیز میں دی ہے۔ جاری ریلیز کے مطابق جامعہ کے انڈرگریجویٹ گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ سمیت مختلف کورسوں کے لئے انٹرنس امتحان کا دور آخری مرحلے میں ہے۔یونیورسٹی کے مختلف کورسوں اور جامعہ جامعہ اسکول درجہ ششم، نہم اور گیارہویں کے لیے انٹرنس ان امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔یہ داخلہ جاتی امتحانات جامعہ کیمپس ، دہلی کے مرکزی اسکولوں اور سرینگر، پٹنہ، لکھنؤ، گوہاٹی، کولکتہ اورکالی کٹ میں بھی منعقد کئے گئے ہیں۔

جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جامعہ کی پہنچ کو آسان بنانا ہمارا ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا مقصد داخلہ جاتی امتحانات کو ایسے منظم اور مرحلہ وار طریقے سے منعقد کرنا ہے جس سے شفافیت قائم رکھتے ہوئے ملک بھر کے طلباء تک بآسانی پہنچا جا سکے۔انہوں نے کہا،جامعہ صرف بہترین امیدوار ہی نہیں چاہتا بلکہ اس کی کوشش ہے کہ ملک بھر سے طلباء آئیں جس سے اس منفرد یونیورسٹی کے احاطے میں تہذیب اور ثقافت کا ایک نیا تنوع اور حسین سنگم دیکھنے کو ملے۔ پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ اس سال داخلہ جاتی امتحانات کا عمل کافی اطمینان بخش رہا ۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تعلیمی سیشن 18 ۔ 2017 کیلئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد فارم ہوئے جمع

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز