جے این میڈیکل کالج کو کینسر اسپتال کے لئے 10 بیگھہ زمین عطیہ کریں گے صابر راہی

May 16, 2017 08:20 PM IST | Updated on: May 16, 2017 08:20 PM IST

علی گڑھ ۔ مغربی اترپردیش میں کینسر کے مریضوں کی مسلسل بڑھ رہی تعداد کے پیش نظر علی گڑھ میں کینسر اسپتال کے قیام کے لئے معروف کاروباری وسماجی کارکن محمد صابر راہی نے مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اسپتال کو 10 بیگہ زمین دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں وہ جلد ہی ایک تجویز نامہ نو منتخب وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو پیش کریں گے۔غورطلب ہے کہ محمد صابر راہی گذشتہ چارمہینہ سے کینسر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ انھوں نے خود محسوس کیا ہے کہ علی گڑھ اوراس کے قرب وجوار کے رہنے والے افراد کو کینسرکےعلاج کے لئے کتنی دشواریاں پیش آتی ہیں ۔

جے این میڈیکل کالج کو کینسر اسپتال کے لئے 10 بیگھہ زمین عطیہ کریں گے صابر راہی

آج پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے محمد صابر راہی نے بتایا کہ تھانہ اکراآباد میں واقع شیکھا جھیل کے  پاس میری کافی زمین ہے ۔ اس میں سے میں قریب 10 بیگھہ  زمین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کو دینا چاہتا ہوں ۔ مجھے احسا س ہے کہ سرکاری سطح پر ابھی تک کینسر کے مریضوں کو کوئی سہولت نہیں ہے ۔ مذکورہ تجویز پرمسلم یونیورسٹی کے میڈیا کنسلٹنٹ جسیم محمد نے بتایا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ صابر راہی جی یونیورسٹی کو کینسر اسپتال کے لئے زمین عطیہ کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم ان کے اس جذبہ کی قدر کرتے ہیں ۔ نو منتخب وائس چانسلرپروفیسر طارق منصور صاحب اور اسپتال سے متعلق نگراں کمیٹی اس پر غور کرے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز