متھرا نہر میں گری تیز رفتار کار، 10 کی موت، شیشے توڑ نکالی گئیں لاشیں

Jun 11, 2017 10:04 AM IST | Updated on: Jun 11, 2017 10:04 AM IST

متھرا : اترپردیش میں ضلع متھرا کے موگررا علاقے میں آج علی الصبح ایک گاڑی کے نہر میں گرنے سے اس پر سوار ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ بریلی کے سبھاش نگر علاقے کے رہنے والے مہیش شرما کے خاندان کے نو افراد انووا کار سے شاید بالاجی دھام درشن (راجستھان) کے لئے جا رہے تھے۔

صبح تقریباً ساڑھے چار بجے ان کی کار موگررا علاقے میں متھرا-بھرت پور روڈ پر مكیرا نہر کے پل پر ٹرک کو بچانے کی کوشش میں بےقابو ہوکرنہر میں جا گری۔ حادثے میں کار سوار تمام لوگوں کے ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ اطلاع کے بعد پولیس اور انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور کار کے شیشے توڑ کر لاشوں کو نہر سے باہر نکلوایا۔ انہوں نے بتایا کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجے جا رہے ہیں۔

متھرا نہر میں گری تیز رفتار کار، 10 کی موت، شیشے توڑ نکالی گئیں لاشیں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز