جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب کا سراغ دینے والے کو ملے گا 10 لاکھ روپے کا انعام

Jun 29, 2017 11:02 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 11:02 PM IST

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم نجیب احمد کو لاپتہ ہوئے تقریبا 9 ماہ ہو چکے ہیں، لیکن نجیب کا کہیں کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے۔ اس معاملہ کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے جمعرات کو نجیب کا سراغ دینے والوں کو 10 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے جب دہلی پولیس اس معاملہ کی جانچ کر رہی تھی ، تب دہلی پولیس نے بھی 10 لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ایم ایس سی بايوٹیکنالوجی کے طالب علم نجیب 14 اکتوبر 2016 سے یونیورسٹی کیمپس سے غائب ہے۔ کہا جاتا ہے کہ نجیب کے غائب ہونے سے پہلے اس کا اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کارکنوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ نجیب کی بازیابی کیلئے دہلی میں کئی مرتبہ دھرنے کئے گئے اور موم بتی مارچ نکالے گئے۔

جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب کا سراغ دینے والے کو ملے گا 10 لاکھ روپے کا انعام

نجیب کی تلاش میں تحقیقاتی کتوں اور 600 پولیس اہلکاروں کی ٹیم نے جے این یو کے چپہ چپہ کی تلاشی لی ، لیکن نجیب کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا۔ معاملہ عدالت میں پہنچا تو کورٹ نے نجیب نے وابستہ افراد کے لائی ڈیٹیکٹر ٹیسٹ کا حکم دیا، لیکن اس سے بھی پولیس کوئی کامیابی ہاتھ نہیں لگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز