طارق فتح کا سر قلم کرنے والے کو دس لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان

Feb 24, 2017 07:31 PM IST | Updated on: Feb 24, 2017 07:31 PM IST

بریلی : فتح کا فتوی میں آنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین رائٹر طارق فتح کا سر قلم کرنے والے کو دس لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اعلان بریلی کی ایک تنظیم نے کیا ہے۔خیال رہے کہ ایک پرائیویٹ نیوز چینل پر فتح کا فتوی کے نام سے ایک پروگرام براڈ کاسٹ کیاجاتا ہے ، جس کو لے کر لوگوں میں کافی غم وغصہ ہے ۔

آل انڈیافیضان مدینہ کونسل کے صدر معین صدیقی نوری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ 18 فروری کو اس پروگرام میں جمعہ کی نماز میں دئے جانے والے خطبہ کو ناجائز بتایا گیاہے۔

طارق فتح کا سر قلم کرنے والے کو دس لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان

معین صدیقی کے مطابق اس کے بعد ہماری تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں ملک سے باہر نکال دینا چاہئے۔ طارق فتح کو اسرائیل کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے اسے بے وجہ پناہ دے کر رکھی ہے۔ طارق فتح نے ہمیشہ اسلام مذہب کو ٹھیس پہنچائی ہے اور ملک میں فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے، اس لیے ان کی تنظیم نے طارق فتح کا سر قلم کرنے والے کو 1000786 روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز