جے شاہ پر خبر چھاپنے والی ویب سائٹ کے خلاف دائر ہو گا ہتک عزت کا مقدمہ: پیوش گوئل

نئی دہلی۔ ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ایک نیوز ویب سائٹ پر بی جے پی صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ پر ایک اسٹوری کے معاملہ میں 100 کروڑ روپے کی ہتک عزت کا مقدمہ کیا جائے گا۔

Oct 08, 2017 08:52 PM IST | Updated on: Oct 08, 2017 08:53 PM IST

نئی دہلی۔ ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ایک نیوز ویب سائٹ پر بی جے پی صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ پر ایک اسٹوری کے معاملہ میں 100 کروڑ روپے کی ہتک عزت کا مقدمہ کیا جائے گا۔ دراصل، ایک ویب سائٹ نے خبر چھاپی تھی کہ رجسٹرار آف کمپنیز کے مطابق، جے شاہ کی کمپنی کا کاروبار وزیر اعظم نریندر مودی کے 2014 کے لوک سبھا الیکشن جیتنے کے ایک سال بعد 16،000 گنا بڑھ گیا تھا۔

پیوش گوئل نے کہا کہ جے شاہ ویب سائٹ کے ایڈیٹر، مالک اور مضمون نگار کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی جے شاہ کے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتی ہے۔

جے شاہ پر خبر چھاپنے والی ویب سائٹ کے خلاف دائر ہو گا ہتک عزت کا مقدمہ: پیوش گوئل

ریلوے کے وزیر پیوش گوئل

Loading...

پیوش گوئل نے کہا کہ جے شاہ کے ذریعہ جو بھی لون لئے گئے وہ قانون کے تحت تھے جس کی وقت رہتے ادائیگی کر دی گئی تھی۔ گویل کے مطابق، آرٹیکل کے عنوان میں جان بوجھ کر جے امت شاہ لکھا گیا ہے تاکہ امیت شاہ کو بدنام کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ احمد آباد کی عدالت میں یہ مقدمہ کیا جائے گا۔ ان کے مطابق، '16 ہزار گنا کا استعمال جان بوجھ کر سنسنی پھیلانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز