اترپردیش : بستی اور سدھارتھ نگر میں تین تین تو سنت کبیر نگر میں کھلیں گے 6 نئے پولیس تھانے

Dec 08, 2017 03:34 PM IST | Updated on: Dec 08, 2017 03:34 PM IST

سدھارتھ نگر: نیپال کی بین الاقوامی سرحد سے متصل اترپردیش کے بستی احاطہ کے سنت کبیر نگر ، بستی اور سدھارتھ نگر ضلع میں 12 نئے تھانے کھولنے کی تجویز پولیس ہیڈکوارٹر کو بھیج دی گئی ہے۔ جس میں تین خاتون تھانے بھی شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بستی اور سدھارتھ نگر ضلع میں تین تین جبکہ سنت کبیر نگر ضلع میں چھ نئے تھانے کھولنے کی تجویز ہے۔ خاتون تھانے بستی ضلع کے ہریہ، سنت کبیر نگر ضلع کے میہداول اور سدھارتھ نگر ضلع کے ایٹوا تحصیل ہیڈکوارٹر پر کھولے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ بستی ضلع کے کودرہ اور مہاراج گنج، سدھارتھ نگر ضلع کے بڑڈ پور جبکہ سنت کبیر نگر ضلع کے پاولی ، لو ہریہ، بیلہر کلاں، کالی جگدیش پور اور کانٹے میں کھولنے کی تجویز ہے۔

اترپردیش : بستی اور سدھارتھ نگر میں تین تین تو سنت کبیر نگر میں کھلیں گے 6 نئے پولیس تھانے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز