مظفر نگر : باراتیوں کی اندھادھند فائرنگ میں 12 سالہ معصوم منیر کی موت ، علاقہ میں کشیدگی

Apr 30, 2017 02:51 PM IST | Updated on: Apr 30, 2017 02:51 PM IST

مظفر نگر : مظفر نگر میں حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے ، جب نشے کی حالت میں دھت باراتيوں کی اندھا دھند فائرنگ میں گولی لگنے سے 12 سال کے معصوم بچے منیر کی علاج کے دوران موت ہو گئی ۔ معاملہ دو فرقوں سے وابستہ ہونے کی وجہ سے گاؤں میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ گاوں میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ تھانہ نئی منڈی کوتوالی علاقے کے گاؤں بلاسپور میں پیش آیا ، جہاں بلاسپور کے رہنے والے رتن سنگھ کی بیٹی کی بارات میرٹھ ضلع کے تھانہ دورالا علاقہ کے پاولي سے آئی ہوئی تھی۔

مظفر نگر : باراتیوں کی اندھادھند فائرنگ میں 12 سالہ معصوم منیر کی موت ، علاقہ میں کشیدگی

ہفتہ دوپہر بارات گھڑچڑھي کی رسم پوری کرتے ہوئے منڈپ پہنچنے والی تھی ، تبھی نشے کی حالت میں دھت باراتيوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی ۔ باراتيوں اندھادھند فائرنگ کو دیکھ رہے 12 سال کے منیر کے سر میں گولی لگ گئی ۔ گولی لگتے ہی شادی کی تقریب میں ہنگامہ مچ گیا۔

گولی لگنے سے منیر شدید زخمی ہو گیا، جس کے منیر کو اٹھا کر میرٹھ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں لے جایا گیا ، جہاں علاج کے دوران 12 سالہ بچے منیر کی موت ہو گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز