Live Results Assembly Elections 2018

کالے دھن کے خلاف عوام نے لڑی بڑی جنگ : مودی ، وزیر اعظم نے نوٹ بندی کے بتائے یہ فوائد

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے 125 کروڑ عوام نے بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی ہے۔

Nov 08, 2017 10:28 AM IST | Updated on: Nov 08, 2017 10:28 AM IST

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے 125 کروڑ عوام نے بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی ہے۔ نوٹ بندي کے ایک سال مکمل ہونے پر کئی ٹوئٹ کرکے مسٹر مودی نے ملک کے عوام کا اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ایک ٹوئٹ میں لکھا- "میں بدعنوانی اور کالا دھن کو ختم کرنے اور حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے کئی فیصلوں کی حمایت کرنے کے لئے ہندوستان کے عوام کو جھک کر سلام کرتا ہوں۔"

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ 125 کروڑ ہندوستانیوں نے فیصلہ کن جنگ لڑی اور جیتی ہے۔مسٹر مودی نے ایک شاٹ فلم بھی شیئر کی ہے جس میں نوٹ بندي کے فوائد بتائے گئے ہیں اور سروے کے ذریعے لوگوں کو اپنی رائے دینے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے پوچھا ہے کہ بدعنوانی اور کالے دھن اکھاڑ پھینکنے کی کوششوں کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں؟ اس سروے کے ذریعے مجھے بتائیں۔

کالے دھن کے خلاف عوام نے لڑی بڑی جنگ : مودی ، وزیر اعظم نے نوٹ بندی کے بتائے یہ فوائد

وزیر اعظم نریندر مودی ۔ فائل فوٹو

واضح رہے کہ گزشتہ سال آٹھ نومبر کو مسٹر مودی نے کالے دھن کے خلاف بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ملک میں 500 اور 1000 کے نوٹوں کو بند کر دیا تھا۔ بی جے پی نوٹ بندي کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر آج 'کالا دھن وردوھی دیوس' جبکہ کانگریس اسے ' کالادیوس' کی حیثیت سے مناےگي۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز