کانگریس پارٹی کے 133 ویں یوم تاسیس پر بولے راہل، خطرے میں ہے امبیڈکر کا آئین

Dec 28, 2017 11:57 AM IST | Updated on: Dec 28, 2017 11:58 AM IST

نئی دہلی۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر فائدے کے لئے جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر کا آئین خطرے میں ہے۔ مسٹر گاندھی نے پارٹی کے 133 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں صدر کے طور پر پہلی بار پرچم کشائی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو صرف فائدہ دکھائی دیتی ہے اور اس کے لئے وہ جھوٹ بولنے سے بھی گریز نہیں کرتی ۔

انہوں نے مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے کے آئین میں تبدیلی سے متعلق بیان پر کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے ملک کو جو آئین دیا تھا اس پر آج خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ سچائی کی جنگ لڑی ہے اور اس جنگ کو وہ آگے بھی جاری رکھے گی۔

کانگریس پارٹی کے 133 ویں یوم تاسیس پر بولے راہل، خطرے میں ہے امبیڈکر کا آئین

کانگریس صدر راہل گاندھی

پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد اس پروگرام میں مسٹر گاندھی کے علاوہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد اور دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت سمیت کئی بڑے لیڈر موجود تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز