علی گڑھ : یونیورسٹی روڈ معین الدین احمد آرٹ گیلری کے نزدیک 18 سالہ نوجوان کی خودکشی سے سنسنی

مسلم یونیورسٹی کیمپس میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب 18 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا ۔

Feb 13, 2018 08:48 PM IST | Updated on: Feb 13, 2018 08:51 PM IST

علی گڑھ : مسلم یونیورسٹی کیمپس میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب 18 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا ۔ نوجوان کے پاس سے برآمد آدھار کارڈ کے مطابق اسکا نام روہت کمار ہے، جس کی عمر تقریباً 18 سال ہے اور ضلع بجنور کے افضل گڑھ کا رہنے والا ہے ۔

یونیورسٹی روڈ معین الدین احمد آرٹ گیلری کے قریب گولی چلنے کی آواز نے سبھی کو دہشت زدہ کر دیا ۔ گولی کی آواز پر پہنچی بھیڑ نے دیکھا کہ لب سڑک ایک نوجوان فٹ پاتھ پر خون آلود پڑا ہوا ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش شروع کر کے زخمی روہت کو جواہرلعل نہرو میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا ، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیے دیا۔ پولس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کی کاروائی شروع کردی ہے ۔

علی گڑھ : یونیورسٹی روڈ معین الدین احمد آرٹ گیلری کے نزدیک 18 سالہ نوجوان کی خودکشی سے سنسنی

یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد محسن خاں کے مطابق یونیورسٹی کے ڈک پوائنٹ پر ایک نوجوان کے ذریعہ گولی مارکر خود کشی کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی ، جس کے بعد یونیورسٹی پراکٹوریل ٹیم کے ساتھ پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچے ۔ خود کشی کرنے والے کی جیب سے برآمد آدھار کارڈ سے اس کی شناخت بجنور کے تھانہ افضل گڑھ کے روہت کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز