انیس سو ترانوے ممبئی بم دھماکوں کے ملزم قدیر احمد یوپی کے بجنور سے گرفتار

Jul 08, 2017 06:11 PM IST | Updated on: Jul 08, 2017 06:11 PM IST

لکھنؤ۔ اترپردیش میں بجنور کے نجيب آباد علاقے میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے تعاون سے گجرات اے ٹی ایس نے 1993 کے ممبئی دھماکوں میں استعمال ہوئے دھماکہ خیز مادہ سپلائی کرنے والے مطلوب ملزم قدير احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اے ٹی ایس کے آئی جی اسیم ارون نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ گجرات اے ٹی ایس نے یوپی اے ٹی ایس سے بجنور ضلع کے نجيب آباد ٹاؤن باشندہ مطلوب ملزم قدير احمد کی گرفتاری کے لئے تعاون طلب کیا تھا۔ قدير نے ممبئی بم دھماکوں کے لیے دھماکہ خیز مادہ کی سپلائی کی تھی۔ حملے کے بعد سے ہی قدير احمد فرار تھا۔

انہوں نے بتایا کہ قدير پر الزام ہے کہ اس نے چار مقامات پر دھماکہ خیز مادہ پہنچانے میں دہشت گردوں کی مدد کی تھی۔ اس معاملے میں گجرات اے ٹی ایس کو بھی اس کی تلاش تھی۔ گجرات اے ٹی ایس قدیر کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے کر گجرات لے جانے کی تیاری کر رہی ہے۔

انیس سو ترانوے ممبئی بم دھماکوں کے ملزم قدیر احمد یوپی کے بجنور سے گرفتار

قدير نے ممبئی بم دھماکوں کے لیے دھماکہ خیز مادہ کی سپلائی کی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز