عدالتی فیصلہ نے ثابت کردیا یوپی اے حکومت کے خلاف ٹوجی گھوٹالہ کا پروپیگنڈہ بے بنیاد تھا : منموہن سنگھ

سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے آج کہا کہ 2 جی معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ اس کے سلسلے میں ا ن کی حکومت کے خلاف جو بڑے پیمانے پر وپگنڈہ کیا تھا وہ بالکل بے بنیاد تھا۔

Dec 21, 2017 03:51 PM IST | Updated on: Dec 21, 2017 03:52 PM IST

نئی دہلی : سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے آج کہا کہ 2 جی معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ اس کے سلسلے میں ا ن کی حکومت کے خلاف جو بڑے پیمانے پر وپگنڈہ کیا تھا وہ بالکل بے بنیاد تھا۔ ڈاکٹر سنگھ نے یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بڑی بڑی باتیں نہیں کرنا چاہتا ۔ فیصلہ اپنی کہانی خود کہہ رہا ہے۔‘ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ’عدالت کے حکم کا احترام کیا جانا چاہئے ۔ مجھے خوشی ہے کہ عدالت نے واضح طورپر کہا ہے کہ یو پی اے کے خلاف پروپگنڈہ بے بنیاد تھا۔‘ خیال رہے کہ جس زمانے میں اسپیکٹر م الاٹمنٹ ہوا تھا اس وقت ڈاکٹر من موہن سنگھ وزیر اعظم تھے۔

عدالتی فیصلہ نے ثابت کردیا یوپی اے حکومت کے خلاف ٹوجی گھوٹالہ کا پروپیگنڈہ بے بنیاد تھا : منموہن سنگھ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز