جنوبی کشمیرکے پلوامہ میں مسلح جھڑپ ، دو جوان شہید ، جیش محمد کا دہشت گرد بدر بھی مار گرایا گیا

Nov 03, 2017 11:09 AM IST | Updated on: Nov 03, 2017 04:15 PM IST

سرینگر : جمعرات کو دیر رات جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک جھڑپ کے دوران فوج کے دو جوان شہید ہوگئے جبکہ جیش محمد کے ایک شدت پسند کو مار گرایا گیا۔ سیکورٹی دستہ کے جوانوں نے دو شدت پسندوں کو پکڑنے کیلئے جال بچھایا تھا لیکن وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کو دبوچنے کیلئے پلوامہ کے علاقہ سمبورہ،اونتی پورہ میں ایک مشترکہ مہم چلائی گئی جس میں راشٹریہ رائفل(آر آر) ،جموں و کشمیر کےاسپیشل آپریشن گروپ(ایس او جی)اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے حصہ لیا۔اس مہم میں فوج کے دوجوان شہید ہوگئے جبکہ جیش محمد کا شدت پسند بد ر مار گرایاگیا۔

جنوبی کشمیرکے پلوامہ میں مسلح جھڑپ ، دو جوان شہید ، جیش محمد کا دہشت گرد بدر بھی مار گرایا گیا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز